QR CodeQR Code

ایران الیکشن(2)

14 Jun 2013 17:31

اسلام ٹائمز: کروڑوں ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے آئندہ چار برسوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں کل آٹھ امیدوار میدان میں تھے جن میں سے دو امیدوار دستبردار ہوگئے اور یوں اب چھ امیدواروں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے گیارہویں صدارتی اور چوتھے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ایرانی ووٹرز میں خاصہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے، پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے ایرانی عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، لوگوں کی بڑی بڑی قطاروں سے یوں لگ رہا ہے کہ گذشتہ انتخابات کی طرح پولنگ کے وقت کو بڑھا دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 273607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/273607/1/ایران-الیکشن-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org