QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم احتجاج

24 Jun 2013 07:01

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت جاری شیعہ نسل کشی میں پھر سے شدت آگئی ہے، پُرامن رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ محب وطن لوگوں کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِاہتمام پشاور میں مدرسہ شہید عارف الحسینی پر درندہ صفت دہشتگردوں کی جانب سے معصوم، پرامن اور محب وطن نمازیوں پر حملے اور ملک بھر میں جاری دہشتگردی کیخلاف پریس کلب لاہور کے سامنے علامتی دھرنا و احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں علماء، خواتین، بچوں سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے صوبے بھر میں مظاہروں کی کال گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت جاری شیعہ نسل کشی میں پھر سے شدت آگئی ہے، پُرامن رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ محب وطن لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 276140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/276140/1/ایم-ڈبلیو-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org