QR CodeQR Code

محفل جشن

27 Jun 2013 08:15

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید محمد فضل اللہ نے کہا کہ ولادت امام مہدی (عج) وعدہ الھی کا تحقق، استکبار و استعمار و استبداد کا خاتمہ اور بشریت کی رہائی کی نوید ہے، جس کا تحقق ضرور ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ منجی عالم بشریت، قائم آل محمد حضرت حجة ابن الحسن العسکری (عج) کی ولادت باسعادت پر آیت اللہ یوسف میموریل ٹرسٹ اور انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیراہتمام ایک عظیم اور پروقار تقریب امام بارگاہ آیت اللہ یوسف بمنہ سرینگر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت آیت اللہ یوسف میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اور عالمی اہلبیت (ع) کانفرنس کے رکن مولانا آغا سید محمد فضل اللہ موسوی نے کی، تقریب میں ادارہ باب العلم سے وابستہ طلبہ و طالبات کے علاوہ وادی بھر سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی، تقریب میں وادی کے معروف دانشور حضرات جن میں مولانا مسرور عباس انصاری، مولانا خورشید احمد قانونگو، میر شبیر احمد، مولانا آغا سید یوسف موسوی نے شرکت کئی اور ”ادیان جہان میں مہدویت کا تصّور“ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

سید محمد فضل اللہ الموسوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ آج انسان ایک ایسے مسیحا کا انتظار کر رہا ہے جو اسکو آج کی معنویت سے خالی مادیت سے بھری دنیا اور اس میں روز بروز پیش آنے والے مسائل اور مشکلات سے جو انسان کو انسانیت سے دور کرتے جاتے ہیں نجات دے، انہوں نے کہا کہ منجی عالم بشریت مہدی موعود (عج) کی بشارت تمام ادیان الٰھی میں دی گئی ہے بلکہ ھندو، بودائی وغیرہ جیسے غیر الھی دین بھی اس منجی کی بشارت دیتے ہیں، انہوں نے کہا ظھور امام مہدی (عج) وعدہ الھی ہے اور یہ پورا ہوکر رہے گا، آغا سید محمد فضل اللہ نے کہا کہ ولادت امام مہدی (عج) وعدہ الھی کا تحقق، استکبار و استعمار و استبداد کا خاتمہ اور بشریت کی رہائی کی نوید ہے، جس کا تحقق ضرور ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 277028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/277028/1/محفل-جشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org