QR CodeQR Code

ہریپور احتجاجی ریلی

28 Jun 2013 21:52

اسلام ٹائمز: سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی ریلی نے شاہراہ ریشم پر پنیاں چوک کے مقام پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنما مولانا وحید عباس کاظمی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ و سنی کا قتل عام وطن عزیز کو کمزور کرنے کی ایک سامراجی سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ عارف حسین الحسینی میں ہونے والے بم دھماکہ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم ہری پور ہزارہ کے تحت زبردست احتجاجی ریلی برآمد کی گئی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء بعد از نماز جمعہ جامع مسجد امیر حمزہ (ع) سے مارچ کرتے ہوئے مین بازار ہری پور پہنچ گئے۔ جہاں سے ریلی نے شاہراہ ریشم کا رخ کیا اور پنیاں چوک کے مقام پر دھرنا دیا گیا۔ شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے رکن مولانا وحید عباس کاظمی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ و سنی کا قتل عام وطن عزیز کو کمزور کرنے کی ایک سامراجی سازش ہے۔


خبر کا کوڈ: 277677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/277677/1/ہریپور-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org