QR CodeQR Code

ملتان ریلی

29 Jun 2013 12:02

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ سانحہ پشاور، دیامر اور کراچی میں جسٹس مقبول پر حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ پشاور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ سانحہ پشاور، دیامر اور کراچی میں جسٹس مقبول پر حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظاہرے ہو رہے ہیں، اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کیا تو پھر یہ قوم ایک بار پھر سڑکوں پہ آجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 277763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/277763/1/ملتان-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org