QR CodeQR Code

ذکر شہداء

6 Jul 2013 00:51

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام محفل ذکر شہداء میں پاکستان کے معروف نوحہ خواں عرفان حیدر اور علی حیدر نے بھی شرکت کی اور نوحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان سے ایفائے عہد کے لیے ذکر شہدائے کی محفل علمدار چوک اسکردو پر سجائی گئی۔ محفل ذکر شہداء میں شہدائے کوئٹہ اور شہدائے ملت تشیع کی تصویریں سجائی گئی اور شمعیں روشن کی گئی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ گذشہ دنوں شگر میں اسم حسین (ع) کو شہید کرنے کی کوشش سے ثابت ہو رہا ہے بلتستان میں بھی دہشت گردوں کی فعالیت ہے اور اسکردو انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے اگر مجرمین کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی تو بلتستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ محفل ذکر شہداء میں پاکستان کے معروف نوحہ خواں عرفان حیدر اور علی حیدر نے بھی شرکت کی اور نوحہ خوانی کی۔


خبر کا کوڈ: 279387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/279387/1/ذکر-شہداء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org