QR CodeQR Code

ایفائے شہداء

6 Jul 2013 15:31

اسلام ٹائمز: کراچی میں مزار قائد پر منعقدہ چراغاں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے افواج پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اور کالعدم دہشت گرد ملک دشمن گروہوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ، سانحہ پشاور سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہونے والے شیعہ و سنی شہداء سے تجدید وفا کے لئے ’’ یوم ایفائے شہداء ‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے چراغاں کا پروگرام قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر منعقد کیا گیا، پروگرام میں شرکاء نے چراغ روشن کرکے ملک بھر میں دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی اور تجدید عہد وفا کیا۔ چراغاں کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ عقیل انجم قادری بھی موجود تھے۔ جبکہ علامہ دیدار علی جلبانی، علی حسین نقوی اور علامہ علی انور جعفری نے شرکاء کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 280255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/280255/1/ایفائے-شہداء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org