0
Monday 8 Jul 2013 15:08

مرسی حمایت

اسلام ٹائمز۔ مصر میں اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کا مصری فوج کی جانب سے تختہ الٹے جانے کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت بیت المکرم مسجد گلشن اقبال سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ایکسپو سینٹر کے قریب تک پیدل مارچ کیا۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کی۔ ریلی میں محمد حسین محنتی اور نسیم صدیقی سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی سے خطاب میں منور حسن نے کہا کہ مصر میں جمہوری اور منتخب حکومت کو ختم کرنے کے خلاف صدر مرسی اور اخوان کے حمایتی عوام نے جس بڑی تعداد میں باہر نکل کر مرسی کے حق میں مظاہرے کیے ہیں اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام کی اکثریت نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ ریلی کے آخر میں شرکاء نے مصری فوج کے سربراہ اور عبوری صدر کی تصاویر کو بھی نذرآتش کیا۔
خبر کا کوڈ : 280863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش