QR CodeQR Code

انس باقرآن

14 Jul 2013 14:34

اسلام ٹائمز: ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں بلکہ تمام مساجد میں شب و روز کے مختلف اوقات میں اجتماعی طور پر قرآن پاک کا ایک جز تلاوت کرنے کے سلسلہ جاری ہے، جس میں مرد، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد انتہائی ذوق و شوق اور عقیدت و احترام سے شرکت کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان المبارک کی عظیم الشان میہمانی کے روح پرور لمحات ایک بار پھر آپہنچے اور دنیا کے گوشہ و کنار میں جہاں جہاں بھی مسلمان موجود ہیں چاہے وہ کسی بھی قوم و ملت اور مذہب و مسلک سے تعلق رکھتے ہوں ہر جگہ اور ہر طرف سعادت و برکت کے دسترخوان بچھ گئے ہیں روزوں کے ساتھ قیام و قعود، رکوع و سجود، دعا و مناجات اور تلاوت قرآن کے دسترخوان، یہ ایام روز مرہ کی زندگی کے شور و غل سے نکل کر سرور و شادمانی سے معمور دلنشین و دلنواز حسین حقیقتوں سے متصل ہوجانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ دنیا بھر کے باقی تمام مسلمان ممالک کی طرح اسلامی جمہوری ایران میں بھی ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے قرآن پاک کی بہار آئی ہوئی ہے۔ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں بلکہ تمام مساجد میں شب و روز کے مختلف اوقات میں اجتماعی طور پر قرآن پاک کا ایک جز تلاوت کرنے کے سلسلہ جاری ہے، جس میں مرد، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد انتہائی ذوق و شوق اور عقیدت و احترام سے شرکت کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 282972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/282972/1/انس-باقرآن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org