QR CodeQR Code

روضہ زینب (س)

20 Jul 2013 14:22

اسلام ٹائمز: شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں سرکاری فوج سے لڑائی میں باغی دہشتگردوں نے حضرت زینب (س) کے حرم پر بھی راکٹ برسائے۔ حملے کے وقت حرم میں زائرین بھی موجود تھے۔ ایک راکٹ مزار کے احاطے میں پھٹا جس سے حرم کے دفتری امور کے سربراہ انس رومانی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں حضرت زینب (س) کے روضے پر حکومت مخالف باغی دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ہے۔ اس راکٹ حملے میں حرم حضرت زینب (س) کے دفتری امور کے سربراہ انس رومانی شہید جبکہ چند دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں سرکاری فوج سے لڑائی میں باغی دہشتگردوں نے حضرت زینب (س) کے حرم پر بھی راکٹ برسائے۔ حملے کے وقت حرم میں زائرین بھی موجود تھے۔ ایک راکٹ مزار کے احاطے میں پھٹا جس سے حرم کے دفتر امور کے انچارج شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چند ماہ پہلے بھی حضرت زینب (س) کے حرم مطہر پر ایسا حملہ ہو چکا ہے۔ زیر نظر تصاویر میں روضہ کے ان حصوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو اس حملے میں متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 285019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/285019/1/روضہ-زینب-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org