QR CodeQR Code

کراچی احتجاج

21 Jul 2013 03:43

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلیوں سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شام میں حضرت سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملہ دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ یزید صفت دہشت گرد آج بھی سیدہ زینب (س) کے نام سے لرزہ براندام ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت کراچی میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی ریلی خراسان روڈ تا نمائش چورنگی پر منعقد کی گئی جبکہ دوسری ریلی جعفر طیار سوسائٹی میں نکالی گئی۔ ریلی میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء لبیک یازینب (س)، لبیک یا حسین (ع)، جو امریکہ کا یار ہے غدار غدار ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلیوں میں علامہ دیدار جلبانی، علی حسین نقوی، پروفیسر حسن جعفر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شام میں حضرت سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملہ دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ یزید صفت دہشت گرد آج بھی سیدہ زینب (س) کے نام سے لرزہ براندام ہیں۔


خبر کا کوڈ: 285216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/285216/1/کراچی-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org