QR CodeQR Code

لاہور ریلی

21 Jul 2013 20:03

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے، تکفیریوں نے ثابت کر دیا ابو جہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کے نواسی رسول حضرت بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملے کیخلاف مال روڈ الحمرا ہال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا شام کے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ابوجہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے اور خاندان رسالت (ع) کیخلاف آج بھی برسرپیکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 285439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/285439/1/لاہور-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org