QR CodeQR Code

پیام نور سیمینار

26 Jul 2013 16:14

اسلام ٹائمز: کراچی میں سیمینار سے خطاب میں سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے جبکہ حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سیدہ زینب (س) کے روضہ کی حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری نگاہیں مسلسل اس جانب ہیں۔ ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام کراچی کے علاقے ملیر میں مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں "پیام نور سیمینار" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے ہیں، اب شیعہ قومی دفاعی پالیسی ترتیب دینگے۔


خبر کا کوڈ: 286920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/286920/1/پیام-نور-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org