QR CodeQR Code

پاراچنار، ریلی

2 Aug 2013 22:54

اسلام ٹائمز: علامہ سید عابد حسین الحسینی نے شام اور دیگر ممالک میں امریکہ کی دوغلی اور متضاد پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے علاقے میں مقامی انتظامیہ کی ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں مدرسہ آیت اللہ خامنہ ای سے علامہ سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں ایک بڑا یوم القدس جلوس  برآمد ہوا۔ جس میں 50 ہزار سے زائد عوام کے ساتھ علاقے کی تمام مذہبی اور سیاسی چھوٹی بڑی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ پی اے چوک پہنچ کر جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ جس سے مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے صدر مولانا احمد علی روحانی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر اقتدار علی، تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری اور تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ آخر میں امریکہ و اسرائیل کے جھنڈوں کو نذر آتش کرکے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 289195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/289195/1/پاراچنار-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org