QR CodeQR Code

قدس ریلی بھارت

3 Aug 2013 10:30

اسلام ٹائمز: قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے بھارت کے مختلف شہروں میں یوم القدس کی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، شرکاء ریلی امریکہ، اسرائیل کے خلاف اور حزب اللہ، فلسطین اور تحریک آزادی القدس کے حق میں شدید نعرے بازی کررہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کی مناسبت سے نہایت عقیدت و احترام، ملی و دینی جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس موقعہ پر ممبئی، حیدرآباد لکھنو اور نئی دہلی سمیت بھارت کے مخلتف شہروں میں ائمہ جمعہ نے نماز کے بعد بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کی مناسبت سے منائے جانے کی تاکید کی وضاحت کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی کو ملت اسلامیہ کے شانِ رفتہ کی بحالی کو ناگزیر تقاضا قرار دیا، قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے بھارتی شہر حیدر آباد میں یوم القدس کی سب سے بڑی ریلی بعد از نماز جمعہ نکالی گئی، ریلی کے ہزاروں شرکاء نے امریکہ، اسرائیل کے خلاف اور حزب اللہ، فلسطین اور تحریک آزادی القدس کے حق میں شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین و قبلہ اول کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل مخالف تحریر کنندہ بینرز اٹھا رکھے تھے اور آخر میں انہوں نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش بھی کئے۔


خبر کا کوڈ: 289267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/289267/1/قدس-ریلی-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org