QR CodeQR Code

بچے القدس کراچی

3 Aug 2013 20:35

اسلام ٹائمز: مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں والدین کے ساتھ شریک معصوم کمسن بچے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینی (رہ) کی مناسبت سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد تحریک آزادی القدس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت کیا گیا۔ القدس ریلی میں ہزاروں خواتین اور مردوں سمیت بچوں نے شرکت کی۔ شرکائے القدس ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور غاصب اسرائیل سے نفرت کے اظہار پر مبنی نعرے درج تھے جبکہ شرکائے ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر القدس ہمارا ہے درج تھا۔ القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے بھی موجود تھے جو آزادی القدس کی جدوجہد پر مبنی فوجی دستے بنا کر ریلی میں شریک تھے اسکے ساتھ ساتھ والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کسمن بچے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 289469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/289469/1/بچے-القدس-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org