QR CodeQR Code

نماز عیدالفطر

10 Aug 2013 00:29

اسلام ٹائمز: نماز عید کے خطبات میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ملت ایران نے ملک بھر میں یوم القدس جلوسوں میں بھرپور اور پرجوش شرکت کرکے دنیا اور عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں قومی استقامت اور زندہ ہونے کو ثابت کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عیدالفطر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے پڑھائی، اس عظیم الشان، معنوی اور روح پرور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو ماہ رمضان میں ملت ایران کی مجاہدانہ کوششوں میں سے قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ملت ایران نے ملک بھر میں ان جلوسوں میں بھرپور اور پرجوش شرکت کرکے دنیا اور عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں قومی استقامت اور اپنے زندہ ہونے کو ثابت کیا۔ انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر نے مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف صیہونیوں کے ظلم جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ مشکلات میں سے ایک مشکل انسانی حقوق اور جمہوریت کے جھوٹے دعویداروں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت اور جرائم کی حمایت ہے۔ انہوں نے نام نہاد فلسطینی انتظامیہ اور صیہونیوں کے درمیان ساز باز مذاکرات کی بحالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یقیناً ان مذاکرات کا بھی گذشتہ مذاکرات کی مانند فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور مزید جرم و جارحیت کی حوصلہ افزائی کے علاوہ اور کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔


خبر کا کوڈ: 291145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/291145/1/نماز-عیدالفطر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org