QR CodeQR Code

قم سیمینار

15 Aug 2013 06:20

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے دفتر مین ہونیوالے سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحاد وحدت کا پرچار کرنا چاہیے اور آپس کے تمام داخلی اختلافات بھلاکر ملت اور استحکام پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ قم المقدسہ) کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی پچیسویں برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت ایم ڈبلیو ایم (شعبہ قم المقدسہ) کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری عالی کے رہنما بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی تھے۔ سیمینار میں سابق سیکرٹری جنرل (شعبہ قم المقدسہ) علامہ سید محمد تقی شیرازی، علامہ حسنین عباس کے علاوہ قم المقدسہ کے علمائے کرام، طلباء اور اصفہان کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحاد وحدت کا پرچار کرنا چاہیے اور آپس کے تمام داخلی اختلافات بھلاکر ملت اور استحکام پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 292639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/292639/1/قم-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org