QR CodeQR Code

جنازہ شہداء بھکر

24 Aug 2013 23:39

اسلام ٹائمز: مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری جنرل پنجاب نے شہداء بھکر کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنے گذشتہ دور کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے حکومت پنجاب اس وقت مکمل طور پر دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھکر میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق شہداء کے جنازوں میں شرکت کی۔ کوٹلہ جام میں شہید کی نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب اس وقت پنجاب حکومت اور اس کی کابینہ میں شامل حکومتی وزیر رانا ثناءاللہ ہے، جو درحقیقت دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی میں ملوث ہے، کالعدم مسلح دہشت گردوں نے پولیس کی سرپرستی میں شیعہ آبادی پر حملہ کرکے نہتے لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی اور بھکر پولیس دہشت گرودں کی معاونت کرتی رہی۔


خبر کا کوڈ: 295366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/295366/1/جنازہ-شہداء-بھکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org