QR CodeQR Code

اہمیت حجاب

5 Sep 2013 08:49

اسلام ٹائمز: پروگرام میں قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی کتب ’’زیور انسانیت اور روح توحید‘‘ کا بک ریڈنگ انعامی مقابلہ، جامعۃ الزہرا قم سے فارغ التحصیل معلمات کے خطابات اور حجاب اسلامی سے متعلق تصویری نمایش خواہران کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے اہم مقامات پر مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے زیراہتمام سیرت زہرا (س) کے زیر سایہ خواتین کے لئے سلسلہ وار تربیتی کانفرنس منعقد ہوئی، قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی کتابیں ’’زیور انسانیت اور روح توحید‘‘ کا بک ریڈنگ انعامی مقابلہ، حوزہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل معلمات کے خطابات، حجاب اسلامی سے متعلق تصویری نمایش اور خواتین سے متعلق مسائل شرعی کا بیان پروگرام کا اہم حصہ رہے، مطھری فکری و ثقافتی مرکز کی تیار کردہ ایک ایسی تصویری نمایش (ایگزیبیشن) جس میں دنیا بھر کی مسلم و نومسلم خواتین کی حجاب کے سلسلہ میں ان کی جدوجہد اور کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے، پروگرام میں یہ تصویری نمایش بعنوان ’’میں باحجاب ہوں‘‘ خواہران کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، سیرت زہرا (س) کے زیر سایہ سلسلہ وار تربیتی کانفرنس مرکزی امام بارگاہ چھترگام، نیو ایرا پبلک اسکول اندر کوٹ سمبل، مسجد شمس دین عراقی خوشحال سر، مرکزی امام بارگاہ ماگام میں انجام پائی، پروگرام کا پورا انتظام خواتین کے ہاتھوں میں رہا، پروگرام کے آخر پر ممتاز خواہران کو انعام سے بھی نوازا گیا۔


خبر کا کوڈ: 298437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/298437/1/اہمیت-حجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org