QR CodeQR Code

تربیتی ورکشاپ

9 Sep 2013 22:45

اسلام ٹائمز: اس پروگرام میں علماء کرام کے فکری، تربیتی دروس و خطابات اور دعائیہ مجالس کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ماہرین نے شرکاء کو تعلیم کے مختلف مسائل اور میدانوں کے بارے میں بھی (کونسلنگ) دی۔


اسلام ٹائمز۔ مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر نے اپنے فکری، تعلیمی، تربیتی پروگرام کے تحت مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی و صحت افزاء مقام پہلگام میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جو مندرجہ ذیل مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا، اس خوبصورت سرزمین پر پھیلی ہوئی ہزاروں نشانیوں اور آیات میں غور و فکر کرنے کے ذریعہ اپنی معرفت اور ایمان کو تقویت پہونچانا، اس حسین وادی کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونا، الٰہی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے دوستانہ ماحول پیدا کرنا اور اخوت فی الدین کے نظریہ کو تقویت پہونچانا، رضاکارانہ جذبات، ایثار و فداکاری اور خدمت خلق کی ثقافت کو پروان چڑھانا، اس پروگرام میں علماء کرام کے فکری، تربیتی دروس و خطابات اور دعائیہ مجالس کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ماہرین نے شرکاء کو تعلیم و ہنر کے مختلف مسائل اور میدانوں کے بارے میں بھی (کونسلنگ) دی، مختلف قسم کے ورزش اور کھیل کود کے پروگرام من جملہ (ٹریکنگ) بھی پروگرام کا حصہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 300036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/300036/1/تربیتی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org