QR CodeQR Code

کوئٹہ مظاہرہ

13 Sep 2013 22:18

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں‌ مقررین نے حکومت کی طالبان کیساتھ مذاکرات کی پیشکش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف ملکی سطح پر بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات اور شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ ناصر عباس جعفری اپیل پر کوئٹہ کے مرکزی امام بارگاہ کلاں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت ایک ایسے دہشتگرد گروہ سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے۔ طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کرنا پاکستانی شُہداء کے خون کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے مترادف ہوگا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شام سے اظہار یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 301537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/301537/1/کوئٹہ-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org