QR CodeQR Code

کوئٹہ دھرنا

16 Sep 2013 22:09

اسلام ٹائمز: شیعہ قومی موومنٹ بلوچستان یونٹ کی جانب سے شُہداء چوک علمدار روڈ پر علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ جس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ شُہداء چوک پر اسیر ملت علامہ سید غلام رضا نقوی کی رہائی کیلئے شیعہ قومی موومنٹ بلوچستان کی جانب سے علامتی دھرنا دیا گیا۔ احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن نے بھی شرکت کی۔ علامتی دھرنے میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اور علامہ ولایت حسین جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دہشتگردوں کو تو رہا کیا جاتا ہے لیکن شیعہ عالم دین علامہ غلام رضا نقوی گذشتہ 17 سال سے جیل میں قید ہے اور اُنکے کیس کی سماعت تک نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ غلام رضا نقوی کو تمام مقدمات میں باعزت بری ہونے کے باوجود بلاوجہ جیل میں کیوں رکھا گیا ہے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے مزید کہا کہ اگر اسیر ملت سید غلام رضا نقوی کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ملکی سطح پر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 302410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/302410/1/کوئٹہ-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org