QR CodeQR Code

پشاور دھماکے 1

22 Sep 2013 16:36

اسلام ٹائمز: پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر میں خودکش دھماکے میں 64 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر میں خودکش دھماکے میں 64 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی چرچ میں عبادت ختم ہوئی، خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے فوری بعد دوسرے خودکش حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اتوار کے روز بڑی تعداد میں مسیحی برادری عبادت کیلئے گرجا گھر آتی ہے، جن کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ امدادی کاررائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 304236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/304236/1/پشاور-دھماکے-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org