QR CodeQR Code

دفاع مقدس

23 Sep 2013 12:31

اسلام ٹائمز: تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ انکا ملک اپنے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے مغرب سے کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغرب کو چاہیے کہ وہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو ملت ایران کے مسلم حق کی حیثیت سے تسلیم کرلے۔ ایرانی صدر نے اتوار کے روز رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر ایران کے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کو چاہیے کہ وہ ایران کے تمام ایٹمی حقوق منجملہ ایرانی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی کو عالمی قوانین کے تحت تسلیم کرلے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو جان لینا چاہیے کہ ایران ساری دنیا کو صلح و دوستی اور علاقائی نیز عالمی مسائل کو تعاون اور مل جل کر حل کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اپنے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے مغرب سے کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کرنے کو تیار ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مدمقابل کو برابری اور احترام کے اصول نیز دوطرفہ مفادات کے تناظر میں مذاکرات کرنے چاہیں۔


خبر کا کوڈ: 304476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/304476/1/دفاع-مقدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org