QR CodeQR Code

اظہار یکجہتی

25 Sep 2013 08:29

اسلام ٹائمز: مسیحی رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ شیعہ مرجعیت اور علماء پہلے ہی خودکش حملے کو حرام قرار دے چکے ہیں، اس سلسلے میں ہم سنی اتحاد کونسل کے مفتیان کے حالیہ فتویٰ کو بروقت قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا مسیحی برادری سے سانحہ پشاور پر اظہار یکجہتی کیلئے لاہور سینٹ فرانسس چرچ کا دورہ، مسیحی رہنماوُں سے ملاقات اور طالبان کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوُں سید ناصر عباس شیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی سیکرٹری تربیت، علامہ حسنین عارف مرکزی رہنماء، شیخ عمران علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور، سید حسین زیدی سیکرٹری سیاسیات لاہور، سید ابوالحسن نقوی ضلعی رہنماء لاہور، اور مسیحی برادری کے رہنما فادر جوزف سینٹ فرانسس چرچ، ڈاکٹر پرویز اقبال چیئرمین مسیحا پارٹی، خالد بشیر سیکرٹری سینٹ فرانسس چرچ اور دیگر مسیحی رہنماوُں نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پشاور کے المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسیحی بھائیوں کے لواحقین اور مسیحی برادی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 305150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/305150/1/اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org