QR CodeQR Code

مرکزی کنونشن

28 Sep 2013 21:59

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا آئی ایس او کے مرکزی کنونشن اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے طالبان کے حق میں بیان دے کر اپنے ووٹروں اور کارکنوں کو مایوس کیا، اسکا خمیازہ عمران خان بلدیاتی انتخابات میں بھگت لینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 42 ویں "امید مستضعفین جہان" کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حالیہ اے پی سی وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں، مذاکرات اپوزیشن اور سیاسی قوتوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں، دہشتگردوں اور قاتلوں کیساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اے پی سی بزدل اور ڈرے ہوئے لیڈروں کا اجتماع تھا، جس میں دہشتگردوں سے مذاکرات کی باتیں کرکے قوم کو بھی خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین بھی دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا، دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات دراصل ریاست کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کنفیوژ لیڈر ہیں، جب وہ بیان دیتے ہیں تو ان کی پارٹی کے رہنما پریشان ہو جاتے ہیں اور وضاحتیں کرنا شروع دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں طالبان کے دفتر کے قیام کی بات کرکے اپنے ووٹرز اور پارٹی رہنماؤں کو مایوس کیا ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے 42ویں "امید مستضعفین جہان" کنونشن کی تقریبات


خبر کا کوڈ: 306339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/306339/1/مرکزی-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org