QR CodeQR Code

دورہ ہنزہ نگر

29 Sep 2013 04:20

اسلام ٹائمز: سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد نقوی کا دورہ عظمت شہدا گلگت جاری، ضلع ہنزہ نگر میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب، عوام کا شاندار استقبال


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ عظمت شہداء گلگت جاری ہے، ضلع ہنزہ نگر میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب اور عوام کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال۔ نگر میں شیخ غلام حیدر نجفی مرحوم کی برسی میں شرکت اور خطاب کیا۔ برسی سے علامہ عارف واحدی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ شیخ میرزا علی نگری اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی اظہار بخاری نے خطاب کیا۔
علاوہ ازیں ہنزہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما مولانا شیخ موسٰی کریمی نے علامہ ساجد نقوی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں امامیہ کمپلس گنش کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 306404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/306404/1/دورہ-ہنزہ-نگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org