QR CodeQR Code

شب شہداء

29 Sep 2013 15:35

اسلام ٹائمز: شہداء کے لواحقین نے بتایا کہ شہداء اللہ کے چنے ہوئے اور مثالی لوگ ہوتے ہیں، شہید قوم کی حیات ہوتا ہے، شہیدوں نے اپنے لہو سے ملت کی آبیاری کی اور آج ملت جس مقام پر ہے وہ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ ملت تشیع پاکستان کو ملک میں ایک مقام حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے دوسرے روز کی آخری نشست شب شہداء میں شہداء کے خانوادگان کی شرکت سے نشست کا ماحول سوگوار، شہداء کے تذکرے سے شرکاء کی آنکھیں پر نم ہوگئیں۔ آئی ایس او کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے رفیق اور آئی ایس او کے سینئر رہنما امجد کاظمی ایڈووکیٹ نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کا تذکرہ کیا تو محفل میں ہر آنکھ میں آنسو آگئے۔ شہداء کے تذکرے کی اس نشست میں کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور انہوں نے فرداً فرداً شہداء کا ذکر کیا۔


خبر کا کوڈ: 306540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/306540/1/شب-شہداء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org