0
Friday 4 Oct 2013 23:26

بلوچستان زلزلہ

  • آواران سے مشکے جاتے ہوئے کئی علاقے مکمل تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں

    آواران سے مشکے جاتے ہوئے کئی علاقے مکمل تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں

  • زلزلے کی شددت اتنی زیادہ تھی کہ اکثر مکان مکمل طور پر منہدم ہوگئے

    زلزلے کی شددت اتنی زیادہ تھی کہ اکثر مکان مکمل طور پر منہدم ہوگئے

  • اس علاقے میں زیادہ تر مکانات کی دیواریں کچی مٹی اور چھت چٹائیوں اور کھجی کی ٹہنیوں سے بنی ہوئی ہیں

    اس علاقے میں زیادہ تر مکانات کی دیواریں کچی مٹی اور چھت چٹائیوں اور کھجی کی ٹہنیوں سے بنی ہوئی ہیں

  • متاثرہ علاقوں تک امدادی کارروائیوں میں مشکلات کی وجہ ان علاقوں تک رسائی کیلئے سڑکوں کا نہ ہونا تھا

    متاثرہ علاقوں تک امدادی کارروائیوں میں مشکلات کی وجہ ان علاقوں تک رسائی کیلئے سڑکوں کا نہ ہونا تھا

  • مالاہار کی مسجد جو کہ پکی اینٹوں سے بنی ہوئی تھی مخدوش حالت میں تھی، باقی سارا گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا

    مالاہار کی مسجد جو کہ پکی اینٹوں سے بنی ہوئی تھی مخدوش حالت میں تھی، باقی سارا گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا

  • آواران سے چند کلومیٹر دور ترتیج نامی پورا گاؤں ہی اس قدرتی آفت کی نذر ہوگیا

    آواران سے چند کلومیٹر دور ترتیج نامی پورا گاؤں ہی اس قدرتی آفت کی نذر ہوگیا

  • زلزلے کو چار روز گزر جانے کے باوجود کئی علاقے ایسے تھے جہاں امدادی کاروائیاں شروع نہیں ہو پائی تھیں

    زلزلے کو چار روز گزر جانے کے باوجود کئی علاقے ایسے تھے جہاں امدادی کاروائیاں شروع نہیں ہو پائی تھیں

  • مشکے کے مضافات میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک عارضی میڈیکل کیمپ لگایا ہوا ہے

    مشکے کے مضافات میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک عارضی میڈیکل کیمپ لگایا ہوا ہے

  • میڈیکل کیمپ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مریضوں کو آواران کے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے

    میڈیکل کیمپ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مریضوں کو آواران کے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے

  • مریضوں میں زیادہ تر کیس فریکچرز کے تھے مگر ہسپتال میں ایکسرے، لیبارٹری کی سہولت میسر نہیں تھی

    مریضوں میں زیادہ تر کیس فریکچرز کے تھے مگر ہسپتال میں ایکسرے، لیبارٹری کی سہولت میسر نہیں تھی

  • بلوچستان میں آنیوالے زلزلے سے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق انتہائی غریب طبقے سے ہے

    بلوچستان میں آنیوالے زلزلے سے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق انتہائی غریب طبقے سے ہے

  • یہ افراد اب اپنے منہدم شدہ کچے مکانات کے باہر عارضی مچانیں ڈال کر موسم کی شدت کا مقابلہ کر رہے ہیں

    یہ افراد اب اپنے منہدم شدہ کچے مکانات کے باہر عارضی مچانیں ڈال کر موسم کی شدت کا مقابلہ کر رہے ہیں

  • کچھ

    کچھ "خوش قسمت" متاثرین کو خیمے بھی مل گئے ہیں

  • متاثرین کی بڑی تعداد نے زلزلے کے بعد پہلی رات کھلے آسمان تلے ہی گزاری تھی

    متاثرین کی بڑی تعداد نے زلزلے کے بعد پہلی رات کھلے آسمان تلے ہی گزاری تھی

  • زلزلے کے نتیجے میں مکانات منہدم ہونے سے زخمی ہونے والوں میں بھی بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے

    زلزلے کے نتیجے میں مکانات منہدم ہونے سے زخمی ہونے والوں میں بھی بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے

  • آواران کے ڈاکٹرز کے مطابق ابتداء میں تو خواتین کے علاج کے لیے لیڈی ڈاکٹرز نہیں تھیں تاہم بدھ کو یہ کمی پوری کر دی گئی

    آواران کے ڈاکٹرز کے مطابق ابتداء میں تو خواتین کے علاج کے لیے لیڈی ڈاکٹرز نہیں تھیں تاہم بدھ کو یہ کمی پوری کر دی گئی

  • زخمی ہونیوالے بچوں میں سے اکثر کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں

    زخمی ہونیوالے بچوں میں سے اکثر کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ زلزلوں سے اب تک 800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ زلزلہ سے زیادہ تر آواران اور مشکے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں آنے والے زلزلے سے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق انتہائی غریب طبقے سے ہے۔ آواران کے ڈاکٹرز کے مطابق ابتداء میں تو خواتین کے علاج کے لیے لیڈی ڈاکٹرز نہیں تھیں، تاہم بدھ کو یہ کمی پوری کر دی گئی۔

خبر کا کوڈ : 308107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش