QR CodeQR Code

ڈویژنل کنونشن

4 Oct 2013 22:09

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ڈویژنل کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جہاں نو منتخب ڈویژنل سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر عہدیداران سے حلف لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ڈویژنل کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری اور دیگر منتخب سیکرٹریز سے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں اجتماعی خدمت کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے دن رات کام کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 308199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/308199/1/ڈویژنل-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org