QR CodeQR Code

شہداء کانفرنس

6 Oct 2013 14:02

اسلام ٹائمز: کراچی میں عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج تشیع کو پاکستان میں پانچ دینی مکاتب فکر و مسالک کی سربراہی حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیراہتمام برسی شہید مولانا شیخ غلام محمد واعظی و شہدائے ملت جعفریہ کی مناسبت سے منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد امامیہ قدیم ڈرگ کالونی کراچی میں کیا گیا۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر علامہ منظور حسین، علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر نے بھی خطاب کئے۔ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے تشیع کو دیوار سے لگانا چاہا مگر آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر کی جماعتوں پر مشتمل دونوں بڑے پلیٹ فارم متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کی سربراہی تشیع کے پاس ہے۔ کہاں ہیں وہ لوگ جو تشیع کے خلاف غلیظ نعرے اور فتوے لگاتے تھے۔ آج تشیع کو پاکستان میں پانچ دینی مکاتب فکر و مسالک کی سربراہی حاصل ہے۔ علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا کہ تشیع کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے مظلومین و محرومین کا دفاع کرنا ہماری ذمہ داری و فریضہ ہے۔ اجتماعی معاملات میں کردار ادا کرنا ہمارا فریضہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 308649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/308649/1/شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org