QR CodeQR Code

دورہ ملتان

10 Oct 2013 23:43

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملتان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران ملتان کے علمائے کرام، تنظیمی شخصیات، لائسنسداران سے ملاقات اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملتان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران ملتان کے علمائے کرام، تنظیمی شخصیات، لائسنسداران سے ملاقات اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ ونگ اور وحدت اسکائوٹس کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی سیکرٹری اُمور جوان سید فضل عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری اُمور جوان پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ زکریا ترابی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ مظہر عباس صادقی، مولانا عمران ظفر، سید ابو عبداللہ شوکت زیدی، محمد عباس صدیقی، سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب ثقلین نقوی سمیت دیگر تنظیمی شخصیات موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 310118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/310118/1/دورہ-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org