QR CodeQR Code

غدیر کانفرنس

28 Oct 2013 08:56

اسلام ٹائمز: مولانا عبدالغنی بٹ نے کہا کہ ولایت علی ابن ابی طالب (ع) کے فیض سے کافر شرف یاب نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہوسکتے ہیں، انہوں نے خواجہ معین الدین چستی (رہ) کے چند اشعار کی مفصل وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غدیر تاریخ اسلام کا اہم ترین واقعہ ہے جس کو مسلمان فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے اندرکوٹ سمبل سوناواری میں مجمع اسلامی کشمیر کے زیر اہتمام  ایک عظیم الشان عید غدیر کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں علماء کرام، شعراء، طلباء، دانشور حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس میں اہل سنت کے عالم دین مولانا عبدالغنی بٹ مہمان خصوصی تھے، اس کے علاوہ مولانا غلام محمد گلزار، مولانا نثار احمد پلوامہ، مولانا الطاف حسین، مولانا بشیر احمد بوٹو، مولانا  غلام حسن، مولانا شیخ محمد عباس، مولانا بشیر احمد، مولانا غلام رسول ربانی سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور غدیر کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا، مقررین کا کہنا تھا کہ امام علی (ع) کی ولایت ہی ہماری نجات کا راستہ ہے اور غدیر ایک جامع نظام ہے جس نے مسلمانوں کو ایک مرکز کی طرف آنے کی دعوت دی ہے، کانفرنس میں غدیر کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غدیر عید اکبر کا نام ہے، غدیر مومن اور منافق کی پہچان کے الٰہی ترازو کا نام ہے، غدیر ارادہ الٰہی کے اظہار کا نام ہے، غدیر عقیدتوں کی معراج کا نام ہے، اپنے خطاب مہمان خصوصی مولانا عبدالغنی بٹ نے کہا کہ ولایت علی ابن ابی طالب (ع) کے فیض سے کافر شرف یاب نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہوسکتے ہیں، انہوں نے خواجہ معین الدین چستی (رہ) کے چند اشعار کی مفصل وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غدیر تاریخ اسلام کا اہم ترین واقعہ ہے جس کو مسلمان فراموش نہیں کرسکتے ہیں اور یوم غدیر یوم تکمیل دین ہے، کانفرنس میں کثیر تعداد میں پیروان ولایت نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 314784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/314784/1/غدیر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org