QR CodeQR Code

الزہراء کالج(1)

28 Oct 2013 00:32

اسلام ٹائمز: تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی شیرین فاطمہ، سوشل ویلفئیر افسر زرینہ تبسّم اور پرنسپل جامعہ الزہراء اسکردو معصومہ جعفری نے خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ الزہراء کالج اسکردو میں عظیم الشان تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب کی پہلی نشست میں جشن غدیر کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد ہوا جبکہ دوسری نشست میں تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں طالبات کے علاوہ والدین اور مہمان معلّمات نے شرکت کی۔ پہلی نشست میں جشن غدیر کی مناسبت سے طالبات نے قصائد اور مناقب پیش کیے۔ عید غدیر کی مناسبت سے طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ بھی ہوا، جس میں فاطمہ صبا نے پہلی، رضیہ بتول نے دوسری اور مرضیہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی شیرین فاطمہ، سوشل ویلفئیر افسر زرینہ تبسّم اور پرنسپل جامعہ الزہراء اسکردو معصومہ جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے عید غدیر کی مناسبت سے خطاب کیا۔ الزہراء کالج اسکردو میں منعقدہ روح پرور تقریب کے دوسری نشست میں قراقرم یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کے اعزاز میں پروگرام ہوا۔ جس میں کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کنیز فاطمہ، دوسری پوزیشن لینے والی طالبہ کنیز فاطمہ اور تیسری پوزیشن لینے والی طالبہ کو شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے زہراء کالج کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے رزلٹ میں سو فی صد رہا اور بلتستان کی علمی تاریخ میں نیا باب رقم کیا۔


خبر کا کوڈ: 314839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/314839/1/الزہراء-کالج-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org