QR CodeQR Code

شب شہداء ملتان

28 Oct 2013 02:33

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری روحانی تربیت کا ذریعہ ہیں۔ جو قومیں اپنے شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں وہ زیادہ دیر تک باقی نہیں رہتیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے 39ویں سالانہ امید مستضعفین جہان کنونشن میں شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے شب شہداء کا اہتمام کیا گیا۔ شب شہداء کی نشست میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا، سابق انچارج محبین تجمل نقوی، سابق ڈویژنل صدور سلیم عباس صدیقی، فرخ مہدی، سید عمران عباس گیلانی، سید فراز حیدر، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین مظفر گڑھ کے سیکرٹری جنرل علامہ زکریا عباس ترابی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، شہدائے ملت جعفریہ کے خانوادگان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 314871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/314871/1/شب-شہداء-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org