QR CodeQR Code

ملتان کنونشن

28 Oct 2013 04:24

اسلام ٹائمز: کنونشن کے اختتام پر نومنتخب ڈویژنل صدر عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ دوستوں نے جس طرح مجھے ذمہ داری سونپی ہے، امید ہے اسی طرح میرا ساتھ بھی دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتاں ڈویژن کا دو روزہ امید مستضعفین جہاں کنونشن نئے ڈویژنل صدر عرفان حیدر کے اعلان کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے شب شہداء کے اختتام پر کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری، تجمل حسین نقوی، مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری، ملتان کے سابق ڈویژنل صدور تہور حیدری، سلیم عباس صدیقی، فرخ مہدی، عمران گیلانی، ڈاکٹر ساجد مہدی، قاسم حسن، فراز حیدر، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین مظفر گڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکریا عباس ترابی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی اور دیگر شامل تھے۔ نومنتخب ڈویژنل صدر نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ دوستوں نے جس طرح مجھے ذمہ داری سونپی ہے، امید ہے اسی طرح میرا ساتھ بھی دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 314884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/314884/1/ملتان-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org