QR CodeQR Code

مردہ باد امریکہ

5 Nov 2013 00:07

اسلام ٹائمز: چونتیس برس قبل انقلابی طلباء نے تہران میں امریکہ کے سفارتخانے پر قبضہ کرکے اسکی جاسوسی کی کاروائيوں سے پردہ اٹھایا تھا۔ اس دن کو ایران میں سامراج کے مقابلے کے دن کا نام دیا گيا ہے اور ہر سال ملت ایران اس دن سامراج کیخلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوری ایران میں عالمی سامراج کے مقابلے کے دن کی مناسبت سے عوام نے بڑے بڑے جلوس نکال کر مردہ باد امریکہ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ایران کے تمام شہروں میں آج سامراج مخالف جذبات کا اظہار کیا گيا۔ اس موقع پر عوام نے سامراج کے مقابل ڈٹے رہنے کے عزم و ارادے کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں دارالحکومت تہران میں سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ تہران میں امریکہ کے جاسوسی کے اڈے یعنی امریکہ کے سابق سفارتخانے کے سامنے ہزاروں افراد نے اجتماع کرکے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ چونتیس برس قبل انقلابی طلباء نے تہران میں امریکہ کے سفارتخانے پر قبضہ کرکے اس کی جاسوسی کی کاروائيوں سے پردہ اٹھایا تھا۔ اس دن کو ایران میں سامراج کے مقابلے کے دن کا نام دیا گيا ہے اور ہر سال ملت ایران اس دن سامراج کی خلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 317624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/317624/1/مردہ-باد-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org