QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

12 Nov 2013 18:41

اسلام ٹائمز: لاہور میں درجن بھر علماء کیساتھ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی قیادت پاک فوج اور ہزاروں شہداء کے خانوادہ گان سے اس شرمناک بیان پر غیر مشروط معافی مانگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماوں اور علمائے کرام، علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ سید علی محمد نقوی، علامہ حسنین عارف، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ سید حیدر علی موسوی، علامہ سید حسن مہدی کاظمی، علامہ سید حسن ہمدانی، علامہ ذاکر حسین ذاکری، علامہ ڈاکٹر مجتبٰی حیدر ترمذی، علامہ ملک محمد اشفاق ڈھکو کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک کی اعلٰی ترین عدلیہ، الیکشن کمیشن اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ کیلئے بلدیاتی انتخابات ماہ ربیع الثانی میں منعقد کرائے جائیں۔ محرم، صفر اور ربیع الاول میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کی اکثریت حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہ جائے گی، جو کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 320332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/320332/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org