QR CodeQR Code

کوئٹہ جلوس

12 Nov 2013 22:55

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ حسینی کلاں سے برآمد ہونیوالے جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جس میں‌ ایف سی، پولیس، بی سی اور انسداد دہشتگردی فورس کے دستے موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی کلاں علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔  جلوس میں ماتمی دستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، بیرسٹر افتخار رضا خان اور علامہ لیاقت علی سمیت دیگر معززین نے جلوس کی قیادت کی۔ ماتمی دستوں کا یہ سلسلہ پرنس روڈ، لیاقت بازار، آرچر روڈ، اور آرٹ سکول روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینی کلاں میں ہی اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جس میں‌ ایف سی، پولیس، بی سی اور انسداد دہشتگردی فورس کے دستے موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 320405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/320405/1/کوئٹہ-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org