0
Friday 15 Nov 2013 00:58

نماز باجماعت

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت امام بارگاہ علی رضا ع کے سامنے نماز باجماعت کا انتظام کیا گیا۔ نماز باجماعت کی امامت حجۃ السلام و المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے نماز ظہرین ادا کی۔ نماز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنما قمبر مہدی کا کہنا تھا کہ امام حسین ؑ نے یزید ملعون کی بیعت سے انکار کر کے دنیا میں آنے والے ہر یزید سے روشناس کروا دیا تھا۔ آج یہ دنیا پیروان یزید سے بھر گئی ہے، آج عراق، مصر، بحرین، شام، فلسطین، کشمیر و پاکستان سمیت دنیا کے ہر کونے میں مسلمانان عالم کو شہید کیا جا رہا ہے۔ مسلمان ممالک اس ظلم کو ہوتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ مسلمانوں کے نام نہاد لیڈروں پر طف ہے کہ جو اس ظلم کو ہوتا دیکھ کر خاموش ہیں۔ پاکستان میں موجود تکفیری ٹولہ اس ملک میں دہشت گردی کرتا پھر رہا ہے اور حکومت پاکستان ان کی سربراہی کر رہی ہے۔

انہون نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس بات کو اپنے ذہن میں رکھے کہ ملتِ جعفریہ اس ملک میں سب سے مظلوم ہے اس سال 2013ء میں ہم نے پاکستان بھر میں 400 سے زائد شہداء کے لاشے اٹھائے ہیں، ہم طالبان (ظالمان) سے مذاکرات نہیں ہونے دیں گے، اگر یہ مذاکرات ہوئے تو یہ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ 50000 سے زائد مظلوم شہداء کے خون سے غداری ہوگی۔ آج ظالموں کے حامی ایک قاتل کی قاتل بزرگ امریکہ کے ہاتھوں موت کو شہادت کہہ رہے ہیں۔ یہ نام نہاد ملا دین اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاک فوج کے شہداء نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں دیں ہیں انہیں یہ کہنا کہ وہ شہید نہیں ملک و قوم سے غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ قمبر مہدی نے مزید کہا کہ 8 محرم کو شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی حکومت کے سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، سانحہ عاشورہ سے قبل بھی ایسے ہی دھماکے ہوئے تھے۔ حکومت سنجیدگی کے ساتھ سیکیورٹی کو سخت کرتے ہوئے مجالس عزا و جلوس عزا کو تحفظ دے۔
خبر کا کوڈ : 321042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش