QR CodeQR Code

گلگت عاشورہ

15 Nov 2013 22:52

اسلام ٹائمز: گلگت میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے برآمد ہو کر مومن بازار میں نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں اختتام پذیر ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عاشورہ محرم روایتی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے برآمد ہوا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادروں نے شرکت کی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں، گھڑی باغ، جماعت خانہ بازار، ملت پلازہ، ہسپتال روڈ، چیف سیکرٹری ہاوس، خزانہ روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاوٹس و سبیل رضاکار اسکاوٹس نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ جلوس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ عاشور کے اندر بہت سے پیغامات پوشیدہ ہیں اور ہم نے ان پیغامات کی معرفت حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سازش کے تحت عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ناقابل برادشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے معرفت کربلا ہونا ضروری ہے۔ مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ملت پلازہ پہنچا، جہاں جلوس کے شرکاء نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیراہتمام نماز ظہرین ادا کی۔


خبر کا کوڈ: 321337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/321337/1/گلگت-عاشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org