QR CodeQR Code

شیعہ سنی علماء

17 Nov 2013 19:20

اسلام ٹائمز: مشترکہ اعلامیہ میں علماء کرام کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی دہشتگردی ہے، اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شیعہ اور سنی بھائی ہیں جو ملکر نواسہ رسول (ع) کا غم مناتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیراہتمام سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر شیعہ سنی علماء و اکابرین کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں جاوید اکبر ساقی، سعید احمد صابری، قادری عبدالغفار گجر، عبدالرشید ارشد، صاحبزادہ سعید احمد صابری، ڈاکٹر رضا محمد شاہ سیفی، ڈاکٹر پرویز شاہجہاں، ابوالحسنین فدا حسین قادری، غلام محمد یونس، مفتی سید عاشق حسین، قاری محمد جمیل، علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ غلام محمد فخرالدین قمی، سید اسد عباس نقوی، افسر رضا خان، سید حسنین جعفر زیدی اور رائے ناصر علی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں اہلسنت کی نمائندگی کرتے ہوئے پیر عثمان نوری صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب نے کہا کہ ہم یہاں پر اہل سنت علمائے کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے آئے ہیں، تاکہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا فروغ پاسکے، ہم یہ واضع کرنا چاہتے ہیں کہ سانحہ راولپنڈی میں کوئی شیعہ سنیْ فساد نہیں ہوا، تاریخ گواہ ہے کہ صدیوں سے شیعہ حضرات تعزیہ و ماتم داری کے جلوس نکالتے ہیں اور اہل سنت سبیلیں لگا کر اْن کا استقبال کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 321850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/321850/1/شیعہ-سنی-علماء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org