QR CodeQR Code

کوئٹہ ملاقات

21 Nov 2013 12:22

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی کی خالہ کے وفات پر ان سے دلی افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز علمدار روڈ پر رہائش پذیر مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے سید محمد رضا کی مرحومہ خالہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعاء کی۔ رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے صوبائی وزیر داخلہ کا فاتحہ خوانی کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی مختصر گفتگو کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 323048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/323048/1/کوئٹہ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org