QR CodeQR Code

لاہور احتجاج

22 Nov 2013 21:41

اسلام ٹائمز: لاہور میں کربلا گامے شاہ کے باہر مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ جلوسوں پر پابندی اور محدودیت کے بجائے ان ملک اور اسلام دشمن دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن واحد ایسا عمل ہے جس کے ذریعے پاکستان میں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی شیعہ تنظیموں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ راولپنڈی کی مناسبت سے ’’یوم عظمت نواسہ رسول (ع)‘‘ منایا۔ لاہور میں شہر بھر کی مساجد کے آئمہ جمعہ، عزادارن امام حسین (ع) اور بانیان مجالس کا پرامن مظاہرہ بھاٹی چوک بیرون کربلا گامے شاہ پر ہوا, جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ عید میلاد النبی (ص) اور عزاداری کے جلوسوں سے کبھی دہشتگردی نہیں ہوئی بلکہ ان جلوسوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا, تاہم پابندی اور محدودیت کی باتیں کرنیوالے عناصر دماغی توازن کھو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 323652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/323652/1/لاہور-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org