QR CodeQR Code

شمعیں روشن

24 Nov 2013 12:11

اسلام ٹائمز: شہریوں نے انچولی دھماکوں میں شہید ہونیوالے سنی شیعہ مسلمانوں کے خون سے عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان کراچی دہشتگردوں کو انکے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں ہونے والے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی یاد اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے شیعہ تنظیموں، ماتمی انجمنوں اور اداروں کی جانب سے جائے واقعہ انچولی روڈ پر شمعیں روشن کی گئیں اور چراغ جلائے گئے۔ اس موقع پر شہید ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے اہلیان کراچی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انچولی دھماکوں میں شہید ہونے والے سنی شیعہ مسلمانوں کے خون سے عہد کرتے ہیں ہم اہلیان کراچی دہشت گردوں کو ان کے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 324072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/324072/1/شمعیں-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org