QR CodeQR Code

سینٹرل کمیٹی

24 Nov 2013 18:32

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں منعقدہ شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے عہدیداران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس بزرگ رہنما سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، صوبہ خیبرپختونخواہ، صوبہ بلوچستان، آزاد کشمیر اور صوبہ گلگت بلتستان سے سینٹرل کمیٹی کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال خصوصاً سانحہ عاشور راولپنڈی اور اس کے بعد ملتان، چشتیاں، ہنگو اور حالیہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پیش آنیوالے واقعات زیر بحث آئے اور مذکورہ بالا سانحات کی بھرپور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں سانحہ راولپنڈی کے بعد بلا جواز گرفتاریوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی، عدالتی تحقیقاتی کمیشن پر بھی غور کیا گیا اور کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 324206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/324206/1/سینٹرل-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org