QR CodeQR Code

اسکردو احتجاج

29 Nov 2013 22:23

اسلام ٹائمز: کمشنر آفس کے سامنے اسکردو کے شہریوں نے علامتی دھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں بے گناہ عزاداروں کو تنگ کرنیکا سلسلہ ختم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ راجہ بازار راولپنڈی کی آڑ میں حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلباء اور بے گناہ عوام کی گرفتاریوں کیخلاف اسکردو میں شہریوں کی جانب سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی یادگار شہداء اسکردو سے کمشنر آفس تک نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں جوانوں نے شرکت کی اور پنجاب پولیس اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کی قیادت مقامی علمائے کرام اور قوم پرست تنظیموں کے رہنماوں نے کی۔ کمشنر آفس کے سامنے شہریوں نے علامتی دھرنا بھی دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں بے گناہ عزاداروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور شاہراہ قراقرم کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان آرمی کے حوالے کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 325903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/325903/1/اسکردو-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org