QR CodeQR Code

دفاع پاکستان کارواں

1 Dec 2013 23:03

اسلام ٹائمز: دفاع پاکستان کونسل کے جلسہ سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے نواز شریف سے امیدیں وابستہ کی تھیں کہ وہ ڈرون گرائیں گے اور قوم کو امریکی غلامی سے آزاد کروائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، دفاع پاکستان کونسل سات ماہ کی خاموشی کے بعد اب پھر میدان میں آچکی ہے، اس فورم کا سیاست یا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیلا گنبد سے مسجد شہداء مال روڈ تک نکالے گئے دفاع پاکستان کارواں کے اختتام پر منعقدہ جلسہ عام سے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، جنرل (ر) حمید گل، سردار عتیق احمد خاں، مولانا فضل الرحمان خلیل، حافظ عبدالرحمان مکی، ابتسام الہی ظہیر، مولانا امیر حمزہ، مولانا عبدالروف فاروقی، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا سیف اللہ خالد، محمد نعیم بادشاہ، مرزا ایوب بیگ، مولانا ابو الہاشم، مولانا شمس الرحمان معاویہ، پیر اختر رسول قادری، امیر العظیم، حافظ طلحہ سعید، زاہد الرحمان،حافظ خالد ولید، مولانا رمضان منظور، مولانا محمد ادریس فاروقی، علی عمران شاہین، سید عبدالوحید شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسجد شہداء مال روڈ پر طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور تمام تر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔ شرکاء کی جانب سے حافظ محمد سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ڈرون حملے بند کرو، کے نعرے لگائے جاتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 326500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/326500/1/دفاع-پاکستان-کارواں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org