QR CodeQR Code

جمعیت مظاہرہ

2 Dec 2013 19:50

اسلام ٹائمز: پولیس کی بھاری نفری نے طلبا سے ہاسٹل نمبر 16 واگزار کرایا تو وہ مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا، طلباء کے ایک گروہ نے وحدت روڈ پر نجی کمپنی کی مسافر بس کو آگ لگا دی، یونیورسٹی ترجمان کیمطابق آپریشن کے دوران جمعیت کے کارکنوں کے کمروں سے شراب کی بوتلیں اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں اساتذہ کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد پنجاب یونیورسٹی کی طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان جاری لڑائی مادر علمی سے نکل کر باہر سڑکوں پر آگئی ہے، پولیس کی جانب سے ہاسٹل واگزار کرانے کے لئے آپریشن کیا گیا، جس پر مشتعل طلباء نے یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے وحدت روڈ پر نجی کمپنی کی ایک بس کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے یونیورسٹی کی طالبات کیلئے مخصوص ہاسٹل نمبر 16 کو واگزار کرانے کے لئے کارروائی شروع کی تو اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے اس اقدام کے خلاف شدید مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ پولیس کی جانب سے جمعیت کے کئی کارکنوں کی گرفتاری پر احتجاج ختم ہوا تو پولیس نے ہاسٹل کو طالبات کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 326742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/326742/1/جمعیت-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org